صوبائی حکومت صوبے میں اراضی ریکارڈ کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کیلیئے اقدامات کررہی ہے،چیف سیکرٹری بلوچستان

کوئٹہ:چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے میں اراضی ریکارڈ کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کیلیئے اقدامات کررہی ہے جس کی تکمیل سے ریاستی اراضی کا تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہوجائیگا اور ایک بٹن کے ذریعے زمین کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں گی،ان خیالات کا اظہار منگل کے روز چیف سیکرٹری کی زیر صدارت صوبے میں سرکاری ارضی کی ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے حوالے سے منعقد ہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو ڈاکٹر محمد اکبر حریفال اور چیئرمین وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم ارشد حسین بگٹی اور سیکرٹری آئی ٹی روشن علی شیخ نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبے میں جتنے بھی ریاستی اراضی کا مواد بورڈ آف ریونیو کو مل گیا وہ محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اپنے سسٹم کے ذریعے سے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور تحصیلداروں کو رسائی دیا جائیگا اور جو سیٹلمنٹ پروسیس میں ہوگی عوام کا اس کو انفارمیشن ملے گی۔ چیف سیکرٹری نے سیکرٹری آئی ٹی کو سیٹلمنٹ کے موضع جات کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلیے چار دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے لینڈ ریکارڈ میں ردوبدل کو روکنے، تصویروں کے ذریعے تعمیرات کی نگرانی کو یقینی بنانے اور زمین کی ملکیت کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ عوام اور ریاست کے مفادات کا تحفظ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ صوبائی حکومت صوبے میں اراضی ریکارڈ کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کیلیئے اقدامات کررہی ہے جس کی تکمیل سے ریاستی اراضی کا تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہوجائیگا اور ایک بٹن کے ذریعے زمین کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں گی، انہوں نے ہدایت کی کہ حال ہی میں جن موضع جات کا سیٹلمنٹ ہوا ہے ان کو فوری طور پر بورڈ آف ریونیو کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا جائے تاکہ عوام الناس اس سے باخبر رہے۔ انہوں نے ڈیجیٹائزیشن نظام کو تیز کرنے اور مزید موثر بنانے کے لیے محکمہ کو ہدایت کی ہے۔ چیف سیکرٹری نے معاملے کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے تین دن بعد اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں