عوام کو بجلی،پانی، گیس، تعلیم و صحت کی سہولیات کی فراہمی ہماری جد و جہد ہے، مولانا ہدایت الرحمن

کوئٹہ:جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری حق دو تحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحما ن بلوچ نے کہاکہ جائز آئنی معاشی حقوق کے حصول،بلوچستان بھر میں چیک پوسٹوں پر عوام کی تذلیل، ظلم وجبر کے خلاف عوامی قوت وتائید سے حق دو تحریک کو منظم کریں گے۔عوامی قوت جرات وہمت اوراخلاص سے گوادر کو حق دو تحریک کامیاب ہوئی۔مخالفین مخالفت کے بجائے حق دو تحریک کا ساتھ دیں جماعت اسلامی اور حق دوتحریک کے ذریعے عوام کے حقوق حکمرانوں سے چھین لیں گے۔حق دو تحریک سے عوام کو متنفر کرنے کے بجائے اخلاص ونیک نیتی کیساتھ مظلوم عوام کا ساتھ دیاجائے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے مرکز اسلامی گوادر میں وفود سے ملاقات واجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ مظلوم بلوچستان کے عوام کو بجلی،پانی،گیس،تعلیم وصحت کی سہولیات کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی بلوچستان کے عوام کا چیک پوسٹوں پر مزید تذلیل نہیں ہونے دیں گے۔ساحل وبارڈر پرمچھیروں وچھوٹے تاجروں کے جائز کاروبار میں رکاوٹ ڈالی گئی یا معاہدوں کی خلاف ورزی کی گئی تو حق دو تحریک صوبہ بھر میں منظم ہوگی اور ظالموں لٹیروں کے خلاف بھرپور ونئے جوش وجذبے سے تحریک شروع ہوگی۔جماعت اسلامی نے ہمیشہ مظلوم کاساتھ دیا ہے حق دو تحریک گوادر مکران کے مظلوموں کی تحریک ہے مخالفین تحریک وتحریک کے قائدین کی مخالفت کے بجائے اس میں اخلاص کے ساتھ دیا جائے تو عوام کے دیرینہ سلگتے مسائل اجاگر اور حل ہو ہم کسی پارٹی،فرد علاقے کے خلاف نہیں ہم ہر ظالم ولٹیرے عوام دشمنوں کے خلاف ہے مظلوموں کا ساتھ دیتے رہیں گے نظام کی درستگی،انتظامیہ وحکو مت اورمنتخب نمائندوں کوغفلت ترک کرنے عوام کے سلگتے دیرینہ مسائل حل اور حقوق کے حصول کیلئے تحریک جاری رہے گی ہم عوام کی بدحال پریشانی پر احتجاج کر تے رہیں گے۔حق دو تحریک عوامی انقلابی جدوجہد کی تحریک ہے مخالفین حق دو تحریک کوکمزور کرنے انہیں ناکام بنانے کی سازش وکوشش نہ کریں مخالفین کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی ہم آئین وقانون کے اندررہتے ہوئے ملک وملت اور عوام الناس کے حقوق کے حصول،ظلم وجبر اور ناانصافی کے خلاف ہر فورم پر آوازبلندکر تے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں