جام صاحب خاطر جمع رکھیں نہ تو پی ایس ڈی پی بند ہے اور نہ ترقیاتی عمل سست روی کا شکار ہے،سردار عبدالرحمن کھیتران

کوئٹہ:حکومت بلوچستان کے ترجمان و صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہاہے کہ جام صاحب خاطر جمع رکھیں نہ تو پی ایس ڈی پی بند ہے اور نہ ترقیاتی عمل سست روی کا شکار ہے موجودہ حکومت میرٹ کے مطابق تقرر و تبادلے کر رہی ہے، موجودہ حکومت نے افسران کی عزت نفس بحال کی ہے، سیکرٹریز کو گھنٹوں اجلاس میں الجھانے کی بجائے انہیں کام کرنے کا مناسب ماحول دیا گیا ہے،ٹیم لیڈر کے طور پر ترقیاتی بجٹ خرچ نہ کرنے کی زمہ داری جام کمال پر عائد ہوتی ہے غریب صوبے کے غریب عوام 34 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات سے محروم رہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سابق وزیر اعلی جام کمال کے ٹویٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کیا۔ سردارعبدالرحمن کھیتران نے کہاکہ جام صاحب خاطر جمع رکھیں نہ تو پی ایس ڈی پی بند ہے اور نہ ترقیاتی عمل سست روی کا شکار ہے موجودہ حکومت میرٹ کے مطابق تقرر و تبادلے کر رہی ہے، موجودہ حکومت نے افسران کی عزت نفس بحال کی ہے، سیکرٹریز کو گھنٹوں اجلاس میں الجھانے کی بجائے انہیں کام کرنے کا مناسب ماحول دیا گیا ہے جام صاحب آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی صوبائی بجٹ 2019.20کی آڈٹ رپورٹ کا جواب دیں انہوں نے کہاکہ آڈٹ رپورٹ نے سابق وزیر اعلی کی گڈ گورنس کے دعوں کا پول کھول دیا ہے آڈٹ رپورٹ سال 2019-20 میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی ہوئی ہے، رپورٹ کے مطابق 14 ارب روپے کی بیضابطگی سامنے آئی ہے، سابق دور حکومت میں 34 ارب کا ترقیاتی بجٹ خرچ نہ کیا سکا ٹیم لیڈر کے طور پر ترقیاتی بجٹ خرچ نہ کرنے کی زمہ داری جام کمال پر عائد ہوتی ہے غریب صوبے کے غریب عوام 34 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات سے محروم رہے، جام کمال موجودہ حکومت پر تنقید کرنے کے بجائے اپنی نااہلی کاجواب دیں جام کمال کی ناک کے نیچے انکے ترجمان 2 دو تنخواہیں لیتے رہے ہیں، آڈٹ رپورٹ نے ثابت کر دیا ہے کہ گزشتہ حکومت ایک مصنوعی طریقے کار کی حامل تھی جام کمال کو بے روزگار اراکین اسمبلی کی روزانہ بیٹھک سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، انہوں نے کہاکہ صوبے کے عوام کو اب ٹویٹ اور جھوٹ کے بیانات سے مزید ورغلایا نہیں جا سکتا ہے جام کمال کو صوبے کے وسائل کے بے دریغ استعمال اور ضیاع کا جواب دینا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں