گیس سے مالامال صوبے کے عوام کسمپرسی کی زندگی بسر کرہی ہیں،مولاناعبدالقادرلونی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام (نظریاتی)بلوچستان کے صوبائی امیر مولاناعبدالقادرلونی صوبائی جنرل سیکرٹری حافظ عبد الاحد کبدانی نائب امیر مولانامحمد حیات نائب امیر سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی صوبائی سرپرست مولانا خدائے نظر ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبیداللہ حقانی جوائنٹ سیکرٹری میر مبارک محمد حسنی سرپرست مولانانعمت اللہ صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولوی رحمت اللہ حقانی حافظ ثنااللہ شاہ نے کہا کہ قدرتی معدنیات تیل وگیس سے مالامال صوبے کے عوام کسمپرسی کی زندگی بسر کرہی ہیں بلوچستان کے عوام کواپنے حقوق سے محروم کر رکھا گیا ہے یہاں تک کہ اپنے وسائل اور دیگر سہولیات سے محروم ہیں۔ صوبے کے اکثر اضلاع کے عوام کس حال میں زندگی گزار رہی ہیں اکیسویں صدی میں صحت اور تعلیم تو دور کی بات ہیعوام کو صاف پانی پینے کے لے میسر نہیں ہے بلوچستان کوترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی دعوے سن سن کر کان پک چکے بار بار صوبے کی عوام کو بلوچستان پیکیج کے خوشنما نعروں سے دھوکہ دئیے گئے انہوں نے کہا کہ صوبے کی ساحل وسائل اور معدنیات پر وفاق اپناحق دیتے تو بلوچستان اقتصادی ترقی اورخوشحالی سے ہمکنار ہوتا صوبے میں احساس محرومی، استحصالی اور بیروزگاری کا خاتمہ ہوتا انہوں نے کہا کہ روزگار کے مواقع تو میسر نہیں کیا لیکن لوگوں سے روزگار چھینے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مسائل کے انبار پڑے ہوئے ہیں صوبے کی مسائل کو سنجہدگی سے نہیں لیے بلوچستان کے مسائل پر سنجیدگی کا مظاہرہ ہوتی تو یہ حالات نہ ہوتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں