فضل الرحمان کی ”ایزی لوڈ“ کی دکان بند ہوچکی‘ فرخ حبیب

اسلام آباد : وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو یہ مسئلہ ہے کہ ان کی ایزی لوڈ کی دکان بند ہوچکی ہے‘فضل الرحمان تین سال سے سیاسی بے روزگار ہیں اور اپنے روزگار کے لیے جمہوری حکومت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں‘یہ اگر انتخابات جیت جائیں تو صاف شفاف اور ہار جائیں تو دھاندلی کا کہتے ہیں‘مولانا فضل الرحمان کو تو صاف شفاف انتخابات کروانے پر عمران خان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو یہ مسئلہ ہے کہ ان کی ایزی لوڈ کی دکان بند ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان تین سال سے سیاسی بے روزگار ہیں اور اپنے روزگار کے لیے جمہوری حکومت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ فرخ حبیب نے کہا کہ یہ اگر انتخابات جیت جائیں تو صاف شفاف اور ہار جائیں تو دھاندلی کا کہتے ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو تو صاف شفاف انتخابات کروانے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں