شیرشاہ دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی

کراچی:کراچی کے علاقے شیر شاہ میں گزشتہ دنوں ہونے والے دھماکےکا ایک اور زخمی دم توڑ گیا ، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی۔

کراچی کے علاقے شیر شاہ پراچہ چوک میں گزشتہ 5 روز قبل پیش آنے والےدھماکے میں زخمی ہونےوالا شخص دوراج علاج دم توڑ گیا،دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 18ہوگئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت جمیل احمد ورلد غلام اکبر کے نام سےہوئی،اسکی میت کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے راجن پور منتقل کردیا گیا ۔

دھماکے کے بعد بینک کی عمارت کا نالے میں گر جانے والا ملبہ اٹھانے کا کام جاری ہے۔ریسکیو آپریشن کے باعث گلبائی پل اور روڈ ٹریفک کے لیے بند ہے جبکہ دوسرے روڈ پر ڈبل ٹریفک چلایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں