ہم نے ناقابل تلافی غلطیاں کیں جو سامنے آئیں، شوکت یوسفزئی

پشاور: صوبائی وزیر خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے بلدیاتی انتخابات میں شکست پر بار بار غلطیوں کا اعتراف کرلیا۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے شوکت یوسف زئی نے کہا کہ مہنگائی بھی شکست کی ایک وجہ بنی لیکن ہم نے ناقابل تلافی غلطیاں کیں جو ہمارے سامنے آگئیں۔

شوکت یوسف زئی نے کہا کہ آزاد امیدوار بھی عمران خان کی تصویر لے کر کھڑے ہوئے اور ہم سے غلطی ہوئی کہ انہیں بٹھا نہیں سکے، آئندہ ان غلطیوں سے سبق سیکھیں گے اور اپنی اصلاح کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں