ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ حکومتی رویے کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی

کوئٹہ:ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جس طرح گزشتہ 28دن سے ینگ ڈاکٹرز کو پابند سلاسل کیا گیا ہے تاریخ میں اسکی بد ترین مثال نہیں ملتی اور یہ سہرا بلوچستان کی نااہل حکومت کے سر جاتا ہے کہ اس نے دنیا میں ایک نئی سیاہ تاریخ رقم کی ہے کہ غریب مریضوں کے حقوق مانگنے کی پاداش میں مسیحاں کو قید کیا گیا اور ان پہ ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ینگ ڈاکٹرز کے اسیروں پر ملاقات اور ناشتہ بند کرنا انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے اسیروں پر پانی کی بندش سے جیل سپرینٹنڈنٹ نے تاریخ کربلا دھرا کر خود کو شمر وقت بنا دیا ہے۔ نااہل حکومت کے ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ینگ ڈاکٹرز کو انکے حق سے پیچھے نہیں دھکیلا جا سکتا۔ 30سے زائد قیدیوں کیلئے صرف ایک بیت الخلا کھلا رکھنا کھلم کھلا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ جیل سپرینٹنڈنٹ اور آئی۔جی جیل خانہ جات کے اس رویہ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ہم اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس رویہ کا نوٹس لیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں