سلیکٹڈ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، مولانا عبدالواسع

کوئٹہ:جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے کرپشن، بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف جنگ جاری رہے گی،عوام کے مسائل کا واحد حل ملک میں پرامن جمہوری و اسلامی نظام ہے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علما اسلام نے بھرپور کامیابی حاصل کی جس سے واضح معلوم ہوتا ہے کہ 2018کے عام انتخابات جعلی تھے، خیبر پختونخوا کے حالیہ بلدیاتی انتخابات کے نتا ئج سے ثابت ہوگیا کہ ایم این اے، ایم پی اے، بیوروکریسی اِن کی تھی لیکن قوتوں نے ہاتھ ہٹایا تو بلدیاتی انتخابات میں انجام سب نے دیکھ لیاسلیکٹڈ حکومت سے ملک نہیں چلایا جارہا، پہلے بھی کہا تھا طاقت عوام کے پاس ہے، ہم جمہوری لوگ ہیں اور ملک کو مستحکم کرنے کی بات کرتے ہیں، آپ ٹھیک ہو جائیں، ہم تو ٹھیک ٹھاک ہیں۔یہ بات انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہاکہ کرپشن، بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف جنگ جاری رہے گی عوام کے مسائل کا حل اور ملک میں پرامن جمہوری اسلامی انقلاب چاہتے ہیں موجودہ سلیکٹڈ حکمران مکمل طور پر ناکام ہوگئے ہیں لوگ مہنگائی اور بیروزگاری سے تنگ ہیں انفراسٹرکچر کی بحالی اور ترقیاتی پروگراموں کے منصوبوں پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی نااہل حکمرانوں نے قوم کے مزیدتین سال ضائع کردئیے دنیا آگے، پاکستان پیچھے کی جانب سفر کررہا ہے لوگوں کی اکثریت بنیادی سہولتوں سے محروم ہے ملکی وسائل سے فائدہ اٹھانے کی بجائے حکمران اللے تللے کاموں میں مصروف ہیں موجودہ حکمرانوں کے پاس ملک کو گرداب سے نکالنے کا کوئی پروگرام نہیں بیروزگاری کا طوفان بے قابو ہوچکا ہے نوجوان طبقہ سب سے زیادہ مایو س ہے، انہوں نے کہاکہ ہم کہتے تھے حکومتیں تمام دھاندلی کی پیداوار ہیں، پشاور میں ایم این اے، ایم پی اے اور بیوروکریسی ان کی تھی لیکن تھوڑا سا ہاتھ ہٹایا گیا تو حشر نشر سب کے سامنے ہے پاکستان کو امن اور خوشحال معیشت کی ضرورت ہے، امن کا مطلب انسانی حقوق کا تحفظ ہے، انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں جمعیت علما اسلام نے بھرپور کامیابی حاصل کی جس سے واضح معلوم ہوا کہ 2018کے عام انتخابات جعلی تھے اور یہ سلیکٹڈ حکمران عوام پر مسلط کیے گئے جس نے آج ملک کا بیڑا غرق کردیا اور ملک مسائلستان بن چکا ہے سلیکٹڈ حکمرانوں کے خلاف جمعیت علما اسلام کی جدوجہد کی جاری رہے گی انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ عمر ان نیازی اگر اپنی عزت بچانا چاہتے ہیں تو فوری طور پر مستعفی ہو کر گھر چلے جائیں اور خود کواحتساب کیلئے عوام کے سامنے پیش کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں