مڈغاسکر، ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد وفاقی وزیر 12گھنٹے تیرنے کے بعد زندہ بچ گئے

اٹانا نریوو:مڈغاسکرکے ایک وفاقی وزیر ریسکیو مشن کے دوران ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہونے کے بعد 12گھنٹے تک تیراکی کرکے اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر سرج گیلے ان دو بچ جانے والوں میں سے ایک تھے جنہوں نے جزیرے کے شمال مشرقی ساحل پر ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے بعد ساحل پر پہنچنے کے لیے تقریبا 12 گھنٹے تک تیراکی کی تھی۔سرج گیلے اگست میں صدر اینڈری راجویلینا کے جانب سے کابینہ میں ردوبدل کے نتیجے میں وزیر بنے۔ راجویلینا نے 2018 میں مڈغاسکر کے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔تھکن سے چور وفاقی وزیر سرج گیلے نے کہا کہ یہ میرا مرنے کا وقت نہیں ہے۔ان کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں سفر کرنے والے 2دیگر سکیورٹی اہلکار بھی حادثے میں بال بال بچ گئے۔ہیلی کاپٹر میں موجود یہ ٹیم مڈغاسکر کے شمال مشرقی حصے کے ایک ایسے علاقے کو تلاش کر رہی تھی جہاں کشتی ڈوب گئی تھی۔ٹوئٹر پر صدر اینڈری راجویلینا نے مرنے والوں پر سوگ کا اظہار کیا اور مسٹر گیلے اور دیگر دو افسران کو بھی خراج تحسین پیش کیا، جو الگ الگ سمندر کے کنارے شہر مہمبو پہنچے۔پولیس چیف نے بتایا کہ گیلے نے ہیلی کاپٹر کی ایک سیٹ کو فلوٹیشن ڈیوائس کے طور پر استعمال کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں