اومیکرون کی صورت میں ایک اور طوفان یورپ کی جانب گامزن، ڈبلیو ایچ او

ویانا :عالمی ادارہ صحت یورپ کے چیف نے یورپی ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اومیکرون کی صورت میں ایک اور طوفان یورپ کی طرف بڑھ رہا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے چیف نے تمام یورپی ممالک کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ جلد از جلد بوسٹر ڈوز کی ویکسینیشن کے دائرہ کار کو وسیع کریں۔عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او یورپ کے چیف ہینس کلگ نے یورپی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ کووڈ 19 کے اومیکرون ویرئینٹ کے بڑہتے ہوئے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کوششیں تیز کرنا ہوں گی۔ڈبلیو ایچ او چیف ہینس نے ویانا میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں اومیکرون کے یورپ میں پھیلاؤ کے حوالے سے صحافیوں کو بتایا۔ہینس کلگ نے کہا کہ اومیکرون کا طوفان برطانیہ، ڈنمارک اور پرتگال کو بھی شدید متاثر کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک اور طوفان اپنی جانب بڑھتا دیکھ رہے ہیں، اور یہ خطرناک طوفان اگلے چند ہفتوں میں خطے کے بیشتر ممالک میں تباہی پھیلا سکتا ہے۔ہینس کلگ نے مزید کہا کہ ہمارا موجودہ صحت کا نظام اس طوفان کو برداشت کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔اومیکرون نامی اس طوفان کی زد میں آنے والا ہر شخص اسپتال کی طرف دوڑے گا، یہ منظر ہمارے ہیلتھ سسٹم اور دیگر عوامی سہولیات کے مراکز کے لئے بہت ہی خطرناک ہے۔ڈبلیو ایچ او کے یورپی چیف نے کہا کہ حکومتوں اور حکام کو ہمارے ردعمل کے نظام کو ایک اہم اضافے کے لیے تیار کرنے کی ضرورت ہے۔یورپی چیف ہینس نے مزید کہا کہ یورپی ممالک میں ابتدائی اومیکرون کے کیسز میں 89 فی صد کیسزکا تعلق عام کووڈ 19 کی علامات سے تھا جیسے کہ کھانسی، گلے کی خراش اور بخار وغیرہ مگر یہ علامات 20 اور 30 کی دہائی میں بڑے شہروں کے لوگوں میں عام تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں