جانوروں کی آلائشوں سے ناقص گھی بنانے والا تین یونٹس سیل

کوئٹہ(خ ن) بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ناقص و مضر صحت خوراک کی تیاری و فروخت کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں۔ اس سلسلے میں بدھ کو بی ایف اے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کوئٹہ میں جانوروں کی آلائشوں سے گھی تیار کرنے والے مزید 3 یونٹس اور 4 غیرمعیاری ٹکی ٹافیاں (پلمیٹ) بنانے والے کارخانے سیل جبکہ عوامی شکایات و ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دو معروف ہوٹلوں میر افضل کڑاہی (ٹیکسی اسٹینڈ) اور نعمت کدہ ہوٹل (پرنس روڈ) سمیت 4 میٹ شاپس پر جرمانے عائد کر دئیے۔ بی ایف اے حکام کے مطابق ٹکی ٹافی فیکٹریوں کو پروڈکشن میں غیر معیاری اجزاء کے استعمال، زنگ آلود مشینری اور ملازمین کی ذاتی صفائی نہ ہونے پر جرمانہ کیا گیا، ہوٹلوں کے خلاف مختلف وجوہات کچن میں گندگی، خوردنی اشیاء و کیڑے مار ادویات (Pesticides) ایک ساتھ رکھنے، باسی سبزیاں و بدبودار فرائیڈ میٹ برآمد ہونے، غیر معیاری فوڈ کلرز کے استعمال اور اسٹوریج ایریا میں چوہوں کی موجودگی پر کارروائی کی گئی۔ علاوہ ازیں سوراب اور کوئٹہ – کراچی شاہراہ پر قائم کھانے پینے کے مراکز کی چیکنگ پر 4 بیکرز اینڈ جنرل اسٹورز سے زائد المعیاد فروزن فوڈ، مصالحے، پیکٹ دودھ اور کولڈرنکس برآمد ہوئے جبکہ 1ہوٹل میں صفائی کی صورتحال ابتر و کھانوں کی تیاری کیلئے کھلا و مضر صحت کوکنگ آئل استعمال کیا جارہا تھا جس پر مزکورہ مراکز پر جرمانے عائد کرکے بیکرز سے ملنے والے ایکسپائرڈ اشیاء تلف کردی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں