ہماری عدالتیں، معیشت سب کچھ یہودی نظام کے نرغے میں ہے، سراج الحق

راولپنڈی:امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ حکومتی سازشوں سے باخبر ہیں،ہماری عدالتیں، معیشت سب کچھ یہودی نظام کے نرغے میں ہے اسی نظام نے کہا کہ کورونا ویکسین لگانا ہے ہم نے کہا نہیں لگانا، بدھ کو راولپنڈی میں علما مشائخ رابطہ کونسل کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت و اتحاد امت مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، سراج الحق نے کہا کہ اللہ تعالی نے جس کام سے ہمیں منع فرمایا ہم نے وہی کیا، ہم تفرقہ بازی میں پڑگئے،آئی ایم ایف، اقوام متحدہ، اسلامی دنیا کے کرپٹ اشرافیہ دجالی نظام کا حصہ ہیں،دشمن چاہتا ہے ہم انکے ساتھ نہیں آپس میں لڑتے رہیں،دجالی نظام کبھی نہیں چاہے گا کہ مذہبی آدمی اقتدار میں آئے اس نظام کا سربراہ امریکہ ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسلامی نظام کا نفاذ ایک جنون اور جذبہ ہے۔عاشقان مصطفی اور غلامان مصطفی اگر مل جائیں تو ملک میں نظام مصطفی قائم ہوجائے گا، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہر وقت ہر لمحہ علما مشائخ کی خدمت کیلئے تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں