پشاور،چیک پوسٹ پر فائرنگ، پولیس اہلکارجاں بحق

پشاور میں نامعلوم افراد نے چیک پوسٹ پر حملہ کر کے پولیس کانسٹیبل کوجاں بحق کردیا۔پشاور کے علاقے سربند میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اہلکارجاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اہکار پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔فائرنگ کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا ہے اور واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں