سوئی سدرن گیس کمپنی صارفین سے ناجائز سلوک بند کریں،مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ:امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ سوئی سدرن گیس کمپنی اورصوبائی ووفاقی حکومت بلوچستان گیس صارفین سے ناجائز سلوک بند کریں گیس پریشرمیں کمی،بل میں ناجائز ٹیکسز،گیس لوڈشیڈنگ کے حوالے سے حکومت اہل بلوچستان کیساتھ نرمی کرتے ہوئے رحم کریں جن اضلاع میں گیس کی سہولت نہیں وہاں گیس پہنچانے کا بندوبست کیاجائے بلوچستان میں انڈسٹریزنہ ہونے اورآبادی کم ہونے کی وجہ سے گیس بہت کم استعمال ہوتی ہے اس لیے گیس لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ دیتے ہوئے گیس قیمتوں میں بھی خصوصی رعائت وناجائزٹیکسز سے نجات دلائی جائے۔سلومیٹرچارجز کے حوالے سے عدالت کا فیصلہ خوش آئندہے۔انہوں نے کہاکہ اہل بلوچستان کو حکمران ہر حوالے سے نہ صرف نظراندازکرتے ہیں بلکہ دیگر صوبوں کے مقابلے میں بلوچستان کو گیس کم دی جاتی ہے اوپر سے ٹیکسز،لوڈشیڈنگ،پریشر میں کمی الگ مسائل ہیں اسی طرح بجلی لوڈشیڈنگ،لوڈمیں کمی بیشی جیسے مسائل سے بھی بلوچستان کی معیشت زراعت تباہ ہوکر رہ گئی ہے۔اہل بلوچستان کی معیشت کا دارومدار زراعت،ساحل اور سرحدی تجارت پر ہے بدقسمتی سے حکمرانوں نے زراعت بجلی لوڈشیڈنگ،ساحل میں ٹرالر مافیازکا قبضہ اور بارڈرٹریڈ میں ناجائز طریقے سے تاجروں وعوام اور معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے حکمران بلوچستان کو بجلی وگیس لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ دیا جائے۔مچھیروں کو ٹرالر مافیاز،بدعنوان عناصر سے نجات دلاکر چھوٹے مچھیروں سے سہولیات فراہم کیے جائیں۔بارڈرٹریڈ کے حوالے سے تاجروں وسرحدوں پر رہنے والے قبائل کو آسانی وسہولیات دی جائیں معمولی معمولی تکرارپر بارڈرزبند کرنے سے گریز اور بارڈرزپر سیکورٹی فورسزکے ہاتھوں تاجروں وعوام کو ناجائز تنگ کرنے،رشوت مانگنے اور بدعنوانی کا خاتمہ کیا جائے۔بلوچستان کے نوجوانوں کوحکمران روزگار تونہیں دیتا لیکن قدرتی طور پر اللہ تعالیٰ کی جانب سے دی جانے والی سہولیات وتجارتی وروزگار کے مواقع ساحل وبارڈرمیں کاروبار کے حوالے سے بھی بے جاتنگ کیے جاتے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے۔دوسری جانب سیکورٹی کے نام پر عوام کی چیک پوسٹوں پر تذلیل صوبہ بھر میں جاری ہے۔اپنے گھروں کے سامنے اپنے ہی شہروں میں اپنے کاروباری مرکز کے سامنے تلاشی کے بہانے تذلیل کی جاتی ہے جس کی و جہ سے عوام ان سیکورٹی فورسزکے رویے سے تنگ آگیے ہیں۔حکومت اہل بلوچستان پر رحم کھاتے ہوئے گیس وبجلی لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ،یوٹیلٹی بلزمیں ناجائزٹیکسز،چیک پوسٹوں پر سیکورٹی فورسزکی تذلیل،ساحل وبارڈر پر بلاوجہ کی تکالیف،بدعنوان عناصر سے نجات دلائی جائیں۔جماعت اسلامی مظلوم عوام کے حقوق کیلئے ہر فورم پرآوازبلند کرتی رہیگی عوام جماعت اسلامی کی عوامی جدوجہد میں ساتھ دیں تاکہ ظلم وجبر کا خاتمہ ہوسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں