حلقے کے عوام کے اعتماد پر بھرپور طریقے سے پورا اترنے کی کوشش کر رہا ہوں، نور محمد دمڑ

کوئٹہ :بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع زیارت و ہرنائی کے عوام کے فلاح و بہبود اور بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اولین ترجیحی ہے حلقے کے عوام نے جو اعتماد کیا ہے انکے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کررہا ہوں حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھانے کے ساتھ ساتھ سینکڑوں بیروزگار نوجوانوں کو روزگارفراہم کیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع زیارت محکمہ ایگرکلچر میں نئے تعینات ہونے والے نوجوانوں میں تعیناتی کے آڈرز تقسیم کرنے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بی اے پی ضلع زیارت و سنجاوی کے عہدیداران وکارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ اپنے سوا تین سالہ دور حکومت میں حلقے کے دونوں اضلاع زیارت و ہرنائی کے مختلف محکموں کے خالی آسامیوں پر میرٹ پر سینکڑوں بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا گیا ہے مزید نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے کوشاں ہوں انہوں نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ حلقے کے دونوں اضلاع کے تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہوں انہوں نے کہاکہ حلقہ کے دونوں اضلاع ہرنائی وزیارت کی ترقی وشحالی میری اولین ترجیح ہے انہوں نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے تمام شعبوں کی ترقی و عوام کی فلاح و بہبود کے درجنون منصوبے منظور کرائے ہے جن کی تکمیل سے دونوں اضلاع کا شمار ترقی یافتہ اضلاع میں ہوگا صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے محکمہ ایگرکلچر میں نئے تعینات ہونے والے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری، دینداری سے سرانجام دے کر عوام کی خدمت کرے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے نئے تعینات ہونے والوں کو مبارکباد دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں