وفاقی محکموں نے بلوچستان میں لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے، مولانا عبدالواسع

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ وفاقی محکموں نے بلوچستان میں لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے، سوئی سدرن گیس کمپنی نے عوام سے اربوں روپے سلو میٹر چارجزکے نام پر لوٹ لیے ہیں بلوچستان ہائی کورٹ کا فیصلہ اس بارے میں خوش آئندہ اقدام ہے سلو میٹر چارجز کے نام پر لیے گئے تمام رقوم صارفین کو واپس دئیے جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو جمعیت علما اسلام احتجاج کی را ہ اپنا نے پر پر مجبور ہوں گی گزشتہ روز مختلف وفود اور جما عتی کا رکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک طرف عوام بے روزگاری اورمہنگائی کی وجہ سے بد حالی کا شکار ہے اورعوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں لیکن اس بابت سلیکٹڈ حکمرا نوں کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی جبکہ دوسری جانب سے وفاقی محکمے عوام کو دونوں ہاتھوں لوٹ رہے ہیں جس کی جمعیت علما اسلام ہر فورم پر مذمت کرتی ہے جمعیت علما اسلام اس کے خلاف ہر فورم پر آوا ز اٹھائے گی اور عوام کے حقوق پر کسی قسم کی سودابازی اور سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی سالہا سال سے صارفین سے سلو میٹر چارجر کے نام اربوں روپے لوٹ رہی ہے جس کے خلا ف ہم نے بھرپور آوا ز اٹھائی ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان ہائی کورٹ کا سلو میٹر چارجز کو غیر آئینی قرار دینا خوش آئندہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے سلو میٹر چارجز کے نام پر عوام سے لوٹی گئی رقم واپس کردی جائے بصورت دیگر سو ئی سدرن گیس کمپنی کے خلاف جمعیت علما اسلام احتجاج کرے گی انہوں نے کہاکہ جمعیت علما اسلام سلیکٹڈ کے خاتمے تک چھین سے نہیں بیٹھے گی اور جلد نااہل اور سلیکٹڈ حکومت کو بھر بھیج کر عوام کو ریلیف فراہم کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں