چاغی‘ٹڈی دل کا فصلوں پر حملہ‘ لوگوں کی زندگی بھی اجیرن کردی

دالبندین:ٹڈی دل نامی حشرات الارض نے چاغی کے گردونواح میں پڑاؤڈال دیا فصلات کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ اب لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی۔تفصیلات کے مطابق ٹڈی دل جہاں ملک کے مختلف علاقوں میں ذرعی فصلات پر حملہ آور ہوئے تو وہی ٹڈی دل نے اب چاغی کا رخ کرلیا ہے ذرعی فصلات کو نقصان پہنچانے کے بعد اب انہوں نے لوگوں کے ناک میں بھی دم کردی ہے دالبندین کے قریب پدگ کے مقام پر فصلات کو نقصان پہنچایا جبکہ سرشام یہ ٹڈی دل گھروں میں بھی داخل ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کی زندگی اجیرن بن جاتی ہے کیونکہ یہ ٹڈی دل گھروں میں موجود کھانے پینے کی اشیاء میں بھی گر جاتے ہیں جبکہ پاک افغان سرحدی علاقے براب چاہ میں ٹڈی دل اتنی کثرت سے جمع ہوچکے ہیں کہ لوگ انھیں بیلچوں کے ذریعے گاڑی میں ڈال کر کہیں دور ٹھکانے لگانے پر مجبور ہیں عوامی وسماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ چاغی سمیت دالبندین و گردونواح میں ٹڈی دل کے خلاف اسپرے مہم میں تیزی لاکر عوام کو ان سے نجات دلانے میں بھر پور انداز میں کردار ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں