پنجگور،گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

پنجگور ( نامہ نگار ) پنجگور کے علاقے پہنچی روڑ پر گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جان بحق ہوگیا پولیس کے مطابق آمین ولد پنڈوک سکنہ دزناپ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ پنچی روڑ پر تیز رفتار ایرانی ساختہ دوہزار گاڑی نے اسے ٹکر ماردی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا پولیس کے مطابق گاڑی سوار موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے واضح رہے کہ ایرانی ساختہ گاڑیاں شہر کے انڈر گاڑیاں انتہائی تیز رفتار ی سے چلاتی ہیں جس کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے ہیں اور لوگوں کو کچلنے کے بعد ہسپتال تک پہنچانے کی بجائے راہ فرار اختیار کر لیتے ہیں اس سلسلے میں پولیس اور انتظامیہ اقدامات کرے

اپنا تبصرہ بھیجیں