حب، گیس بحران کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال

حب :حب شہر میں گیس بحران کے خلاف جے یو آئی کی جانب سے شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی اور احتجاجی ریلی نکالی تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں گیس بحران اور پریشر میں کمی خلاف جمعیت علمائے اسلام کی کال پر شہر مکمل شٹرڈاون ہڑتال رہی تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز مالیاتی ادارے بندر ہے نماز جمعہ کے بعد جمعیت علمائے اسلام کی زیر اہتمام حب شہر میں ریلی نکالی گئی جس قیادت مولانا شاہ محمد صدیقی ودیگر کررہے تھے ریلی کے شر کا حب شہر کے وسط سے گزرنے والی شاہراہ گشت کیا اس موقع ریلی کے شرکا بینرز اٹھارکھے تھے گیس کی کمی سے متعلق نعرے درج تھے ریلی میں شر کا افراد اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مولانا شاہ محمد صدیقی نے کہا کہ گزشتہ کا فی عرصے سے حب شہر اور اس کے مضافات میں جاری گیس بحران کے باعث شہری پر کافی پریشان ہے گیس بحران سے متعلق گیس کے افسران اور ضلعی انتظامیہ کو گیس کی بحران سے متعلق آگاہ کیا جس میں بحران کے خاتمے کی یقین دہانی بھی کرادی گء تاہم اس عوامی مسئلے کسی کے جون تک نہیں رینگی عوام خوشی سے سڑکوں پر نہیں بلکہ مجبورا انھیں آنا پڑا ان کا کہنا تھا اگر گیس بحران قابونہیں پایا گیا تو احتجاج مزید ید وسعت دیگر اس میں شدت لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں