ینگ ڈاکٹرز ریاست کے مخالف نہیں، حکومتی ہٹ دھرمی کے خلاف ہیں، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن

کوئٹہ :ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر بہار شاہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ ینگ ڈاکٹرز کے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر اور توڑ مروڑ کر پیش کیاگیاہے حکومت وقت کی جانب سے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر ینگ ڈاکٹرز سراپااحتجاج ہیں اور کسی صورت اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹے گے۔ ینگ ڈاکٹرز ریاست مخالف نہیں بلکہ حکومت کے ناروا پالیسیوں اور ہٹ دھرمی کے خلاف ہے ارکان اسمبلی عوام سے ووٹ لیکر ان کے مسائل کے حل کیلئے پارلیمنٹ آتے ہیں لیکن یہاں آکر وہ اپنے ہی ووٹروں کو بھلا دیتے ہیں آج عوام کی خاطر ینگ ڈاکٹرز سڑکوں پر نکلی ہے اگر ینگ ڈاکٹرز عوام کی خاطر نہیں نکلے گی تو پھر روز روز ینگ ڈاکٹرز اور عوام آپس میں دست وگریباں ہونگے کیونکہ کسی بھی مریض کے ساتھ آئے ہوئے رشتہ دار ڈاکٹرز کو جوابدہ سمجھتے ہیں حالانکہ سہولیات کی فراہمی کی ذمہ داری حکومت وقت کی ہوتی ہے جب سہولیات ناپید اور مشینری کا نہ ہوں تو پھر عوام کا غصہ بھی جائز ہوتاہے گزشتہ روز کے بیان کو اس کے اصل مقصد سے ہٹ کر پیش کیاگیاہے ینگ ڈاکٹرز محب الوطن ہیں جس پر کوئی شک نہیں کیاجاسکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں