بلوچستان میں چلڈرن ہسپتال بہترین سروس فراہم کر رہا ہے، احسان شاہ

کوئٹہ:صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں چلڈرن ہسپتال بہترین سروس فراہم کر رہا ہے ہسپتال کی کارکردگی اور بہترین سروس فراہم کرنے پر مطمئن ہوں صوبے کے دوسرے ہسپتالوں کو بھی اپنا سروس چلڈرن ہسپتال جیسا کرنا چاہیے بلوچستان کے تمام ہسپتالوں پر کھڑی نگرانی کر رہا ہوں اپنے دور اقتدار میں محکمہ صحت کو ایک مثالی محکمہ بنانا چاہتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر انکے ہمراہ چیئرمین آصف بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد التاز سمیت دیگر موجود تھے صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے ہسپتال کے مختلف وارڈز اور شعبوں کا معائنہ کیا مریضوں اور انکے تیمارداروں سے ہسپتال کی کارکردگی، ادویات کی فراہمی، سروس، ہسپتال کی صفائی، ڈاکٹرز کی رویہ، علاج معالجہ سمیت دیگر مسائل کے بارے میں باریک بینی سے پوچھ گچھ کیا اس موقع پر ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر حبیب اللّٰہ بابر نے ہسپتال کے تمام شعبوں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی صوبائی وزیر صحت نے ہسپتال کی کارکردگی بہتر ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہسپتال اور اسٹاف کی کھلے دل سے تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ چلڈرن ہسپتال کی کارکردگی اور عوام کو بہترین سروس فراہم کرنے انکو داد دیتا ہوں جو میرے توقعات تھے ان سے بڑھ کر ہسپتال کام کر رہی ہے بلوچستان کے تمام ہسپتالوں کے سربراہان چلڈرن ہسپتال کی طرح اپنے ہسپتالوں میں سروس کی فراہمی کو بہتر بنائے تاکہ اس کے فائدے براہ راست عوام کو پہنچے اور بلوچستان کے عوام بجائے دیگر صوبوں کے وہ اپنے ہی صوبے میں علاج کروائیں انہوں نے مزید کہا کہ میں بلوچستان اور کوئٹہ کے تمام ہسپتالوں کا دورہ کرتا جاونگا اگر کسی ہسپتال میں صحت سے متعلق کوتاہی نظر آیا تو فوری طور پر زمہ داران کے خلاف کارروائی کیا جائے گا عوام کو صحت کے سہولیات فراہم کرنے کے لئے شب و روز جدوجہد کر رہا ہوں تاکہ ان کی کارکردگی بہتر ہوسکے.

اپنا تبصرہ بھیجیں