بی ایس او پجار کی جانب سے نوشکی میں بک اسٹال لگایا گیا

نوشکی:پجار علم و ادب کتاب مڈی کے سلسلے میں بی ایس او پجار کے مرکزی سینئر جوائنٹ سیکریٹری کامریڈ ابرار برکت بلوچ کے سربرائی میں بی ایس او پجار کے نوشکی زون کے طرف سے بکسٹال میر گل خان نصیر مینگل چوک نوشکی میں بکسٹال لگایا گیا۔ بکسٹال میں تاریخ ادب سیاست فلسفہ اور دیگر اصناف کے کتابیں میسر تھے۔ بکسٹال میں نوشکی کے نامور ادیب دانشور اور سیاسی کارکن شرکت کیئے۔ بکسٹال کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نامور قلمکار دانشور ڈاکٹر عالم عجیب پروفیسر غمخوار حیات کامریڈ حمید بلوچ نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر آغا ربنواز شاہ اور ضلعی جنرل سیکرٹری بیبرگ بلوچ بی ایس او پجار کے مرکزی سینئر جوائنٹ سیکریٹری ابرار برکت بلوچ بی این پی کے رہنما ثنا اللہ جمالدنی کہا بی ایس او پجار کے کتاب کلچر کو فروغ دینا قابل تعریف ہے انہوں نے کہا اکیسویں صدی میں دنیا کے اندر اپنے شناخت اور پہچان کتاب مطالعہ کلچر سے رکھ سکتے ہیں۔ اگر ہم کتاب سے قربت رکھے گے اور لوگوں میں شعور اجاگر کریں گے تو وہ دن دور نہیں علم و ادب اور سیاسی شعور سے ہمارے لوگ لیس ہونگے۔ انکا مزید کہنا تھا بی ایس او پجار اس پالسی کو پورے بلوچستان میں وسعت دے تاکہ ہمارے نسلے ادب و سیاست کو ایک بہترین انداز میں سمجھ سکے۔ بکسٹال میں نوشکی پریس کلب کے صدر حاجی سعید بلوچ شاعر ادیب اردو ادب کے لیکچرار نزیر اعجازی براہویی زبان کے شاعر ادیب سلیم سائل پام ادبی مجلس کے باسط فرہاد بی این پی کے رہنما حمید بلوچ بی ایس او پجار کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری کامریڈ وکرم بلوچ زونل صدر مشتاق بلوچ جنرل سیکرٹری اظہار بلوچ نثار بلوچ کیلاش بلوچ رازق بلوچ لشکر خان بلوچ اور دیگر ساتھیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں