اسلام آباد ریلوے اسٹیشن سے کوئٹہ کے راستے استنبول جانے والی پہلی فریٹ ٹرین دالبندین بلوچستان پہنچ گئی

دالبندین:اسلام آباد ریلوے اسٹیشن سے کوئٹہ کے راستے استنبول جانے والی پہلی فریٹ ٹرین دالبندین بلوچستان پہنچ گئی،فریٹ ٹرین منگل کے روز گولڑہ ریلوے اسٹیشن اسلام آباد سے باضابطہ تقریب کے بعد استنبول کیلیئے روانہ ہوئی تھی،فریٹ ٹرین چار دن کے سفر کے بعد ہفتے کے روز پاک ایران ریلوے باڈر کراس کرے گی،فریٹ ٹرین 1990 کلومیٹر کی مسافت کے بعد ایرانی شہر زاہدان میں پہلا پڑاؤ کرے گی،آئی ٹی آئی فریٹ ٹرین زاہدان سے 2603 کلومیٹر سفر طے کرکے ترکی کے شہر استنبول پہنچے گی،تیرہ بوگیوں پر مشتمل پہلی فریٹ ٹرین میں سامان کی گنجائش 80 ہزار ٹن ہے، اسلام آباد سے استنبول جانے والی فریٹ ٹرین 14دن میں اپنی مسافت طے کریگی۔افتتاحی فریٹ ٹرین میں چاول، کھجور اور کھیوڑہ کا مشہور زمانہ گلابی نمک بھی شامل ہے، پاکستان ریلوے کو پہلے سال فریٹ ٹرین سے سوا تین کروڑ ڈالر آمدنی کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں