عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے ترقیاتی منصوبے تکمیل تک پہنچ چکے ہیں، عمر جمالی

جعفرآباد:رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان میر عمر خان جمالی نے کہا ہے کہ عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے جاری بیشتر ترقیاتی منصوبے تکمیل کو پہنچ چکے ہیں دیگر اسکیمات پر کام جاری ہے اپنے دور میں میگا منصوبوں سے علاقے کی پسماندگی کا خاتمہ کر دینگے تعلیم و صحت سمیت آبنوشی اور رابطہ سڑکیں تعمیر ہونے سے خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا ہمارا مقصد عوام کو سہولیات کی فراہمی ہے جس کے لیے بھرپور اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلکٹر اور ایس ایس پی ہاوس کی نئی تعمیر شدہ بلڈنگ کا معائنہ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بلال شبیر، چیف آفیسر سلیم خان ڈومکی، ناظم تعلیمات فیض اللہ کاکڑ، حاجی محمد امین ابڑو، زاہد گل جمالی و دیگر بھی موجود تھے ایکسین تعمیرات و مواصلات جعفرآباد ظفر علی کھوسہ نے میر عمر خان جمالی کو تکمیل شدہ منصوبوں کے متعلق بریفنگ دی میر عمر خان جمالی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت سے منصوبے دیرپا قائم رہیں اور ان منصوبوں کی افادیت سے عوام کو فائدہ ہوگا ہماری ترجیحات میں اجتماعی بھلائی کے منصوبے شامل ہیں انفرادیت کے بجائے اجتماعی منصوبوں کے ثمرات سے عوام مستفید ہونگے اور ہمارا وعدوں کی تکمیل ہوگی میر عمر خان جمالی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بعض منصوبے زیر تکمیل ہیں تاہم ترقیاتی فنڈز کی بندش کے باعث تعمیراتی کام میں رکاوٹیں حائل ہیں حکومت فوری طور پر ترقیاتی فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ ادھورے منصوبے تکمیل کو پہنچ سکیں اور انکی افادیت سے عوام مستفید ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں