بلوچستان حادثات و واقعات میں 6 افراد جاں بحق،14 زخمی

کوئٹہ :بلوچستان حادثات و واقعات میں 6 افراد جاں بحق،14 زخمی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روزبلوچستان کے علاقے اوتھل قومی شاہراہ پر تیزرفتار ٹرالر گاڑی سے جا ٹکرایاجس کے نتیجے میں ایک ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق جبکہ 6سالہ بچہ زخمی ہوگیاہے،جاں بحق ہونے والوں میں ماں باپ اور دو بیٹے شامل ہیں جن کی شناخت محمد سلیم،محمد عمر،اختر علی ولد محمد سلیم اور سلمہ زوجہ محمد سلیم جبکہ زخمی بچے کی شناخت سیف اللہ کے نام سے ہوئی ہے،لاشوں اور زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں سے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیا جبکہ زخمی کوطبی امداد فراہم کردی گئی،ذرائع کے مطابق مذکورہ اہل خانہ کراچی سے پشین جارہی تھی کہ راستے میں مخالف سمت سے آنے والے تیزرفتار ٹرالر گاڑی کے اوپر چڑھ گیا۔سبی کے علاقے حاجی شہر کے قریب شہزور مزدا تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا جس میں 12افراد زخمی ہوئے زخمیوں کو فوری طورپرسول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر نہیں طبی امداد دی گئی زخمیوں میں شعبان ولدعبدالرزاق،جلال ولد خیراللہ،خالدہ بنت علی نواز،عرفان ولدجلال،شاہنواز ولدشہزادہ،نواز ولد شہزادہ،عمران ولد علی نواز،زینت ولدعلی نواز،ہزارہ ولدمحمد صادق،کورہاولدمیرحسن،صائمہ ولدشہزادہاور اشبا زوجہ درمحمدشامل ہیں خانوزئی میں صاب کاریز کے قریب گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار فضل محمد ولد باز محمد جاں بحق ہوگیاہے جس کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے سبی کے علاقے لونی میں سڑک پر جاتے ہوئے کتے کے کاٹنے سے بچی جوریہ زخمی ہوگئی جنہیں فوری طورپر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں