ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے اسرائیل کااضافی دفاعی بجٹ منظور

واشنگٹن:امریکی حکام نے گذشتہ ہفتے ایران پر اسرائیلی حملے کی تیاریوں سے متعلق افواہوں کی تردید کی تھی مگر اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) کی فنانس کمیٹی نے فوجی کارروائی کی تیاری کے لیے نو ارب (تقریبا 2.9 بلین ڈالر)کے اضافی دفاعی بجٹ کی منظوری دی۔عرب ٹی وی کے مطابق کمیٹی نے خفیہ بجٹ کے فریم ورک کے اندر اضافی بجٹ کی منظوری دی جس کا مقصد فوجی کارروائی کی تیاری تھا۔یہ قدم ان اطلاعات کے دورران سامنے آیا کہ اسرائیل اپنے جوہری پروگرام کو کم کرنے کی سفارتی کوششوں کی ناکامی کی صورت میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے ہنگامی منصوبے تیار کر رہا ہے۔رپورٹ میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ بجٹ خفیہ طور پر اسرائیلی وزارت دفاع کو منتقل کیا گیا تھا جس پر سیکیورٹی بجٹ پر مشترکہ کمیٹی کے ذریعے بحث کی گئی۔اخبار نے ایک اسرائیلی اہلکار کے حوالے سے کہا کہ اس اضافے کا فیصلہ حالیہ ہفتوں میں کیا گیا تھا اس لیے اسے عام بجٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔اس کے علاوہ یہ پیش رفت امریکی قومی سلامتی کے مشیر کے گذشتہ ہفتے تل ابیب کے دورے کے بعد سامنے آئی جہاں انہوں نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ اور وزیر دفاع بینی گینٹز سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں فریقین نے ایران کو وقت حاصل کرنے کی کوششوں سے روکنے کی ضرورت پر زور دیا اور عالمی برادری سے ایرانی دھمکیوں کو سنجیدگی سے لینے کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں