کوئٹہ سمیت بلوچستا ن کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا

کوئٹہ:بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل ہونے سے کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں داخل ہونے سے صوبے طول وارض میں بارشوں کاسلسلہ شروع ہوگیا وادی کوئٹہ میں دوپہر سے مطلع ابر آلود تھا تاہم رات گئے گرچ چمک کے ساتھ بارش شروع ہوگئی جو تھوڑی دیر جاری رہی بارش کے بعد سرودی کی شدت میں اضافہ ہوگیا بارش کے بعد کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بجلی کی انکھ مچولی کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا بلوچستان کے دیگر علاقوں چمن،قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، پشین،ہرنائی،مستونگ،بولان،لسبیلہ سے بھی بارشوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور ابر آلود رہے گا۔ تاہم کوئٹہ، قلات، زیارت، کوہلو، سبی، بارکھان، خضدار، ژوب، چمن، پشین اورنصیر آباد میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں