بحیرہ ایجیئن میں کشتی ڈوبنے کے دوواقعات،27افراد ہلاک

انقرہ :ترکی اور یونان کے درمیان واقع بحیرہ ایجیئن میں مہاجرین کی ایک کشتی ڈوبنے کے واقعے میں کم از کم سولہ افراد ہلاک ہو گئے۔ جن میں تین خواتین اور ایک نومولود بچہ بھی شامل ہے جبکہ 63 افراد کو ریسکیو بھی کر لیا گیا۔قبل ازیں اس واقعہ سے چند ہی گھنٹوں قبل کشتی ڈوبنے کے ایک مختلف واقعے میں گیارہ مہاجرین ہلاک ہو گئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات پیش آیا۔ کوسٹ گارڈ نے ہلاک شدگان کی لاشیں برآمد کر لیں، جن میں تین خواتین اور ایک نومولود بچہ بھی شامل ہے۔ تریسٹھ افراد کو ریسکیو بھی کر لیا گیا۔ یہ واقعہ یونانی جزیرے پاروس کے پاس پیش آیا۔ قبل ازیں چند ہی گھنٹوں قبل کشتی ڈوبنے کے ایک مختلف واقعے میں گیارہ مہاجرین ہلاک ہو گئے جبکہ بدھ سے لے کر اب تک ایسے تین واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ بحیرہ ایجیئن میں ان دنوں انسانوں کی اسمگلروں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں