رانا شمیم نے حلف نامہ نوازشریف کےسامنے نوٹیرائز کرایا،فوادچوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رانا شمیم نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اوراسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے خلاف حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں ان کےسامنے نوٹیرائز کرایا۔وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے رنا شمیشم کے حلف نامے سے متعلق اخبار کی خبر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر شیئر کردی۔

فوادچوہدری نے خبر شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ رانا شمیم نے حلف نامہ نوازشریف کے دفتر میں ان کےسامنے نوٹیرائز کرایا۔ حلف نامہ ثاقب نثار اوراسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے خلاف تھا۔
انہوں نے کہا ہے کہ نئے انکشافات نے پھرشریف فیلی کو سیلین مافیا ثابت کیا۔ وہ مافیا کی طرح عدالتوں سمیت اداروں کو بلیک میل کرنےکی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں