کراچی، 13 سالہ لڑکی کی لاش گھر سے برآمد، پولیس کو قتل کا شبہ

کراچی:کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں 13سالہ لڑکی انوشہ اپنے ہی گھر میں مردہ پائی گئی۔پولیس کے مطابق لڑکی کے گلے پر دوپٹا کسا ہوا تھا جس سے ایسا لگتا ہے کہ لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ لڑکی کی و الدہ کچھ عرصہ پہلے انتقال کرچکی ہیں جبکہ والد پیشے سےکارپینٹر ہیں جو واقعے کے وقت گھر پر موجود نہیں تھے۔پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاہم متوقیہ انوشہ کے اہل خانہ لاش کا پوسٹ مارٹم کروانےسےانکاری ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق لڑکی کی لاش کی میڈیکل جانچ کرلی گئی ہے جس میں زیادتی کی تصدیق نہیں ہوئی، لڑکی کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ لڑکی کے قتل کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا جاسکا ہے انوشہ کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں، اہل خانہ آکر واقعے کا مقدمہ درج کرائیں گے۔

دوسری جانب کورنگی پولیس نے 3 ماہ قبل اغواکی گئی نوعمر لڑکی بازیاب کروالی اور 2 ملزمان بھائیوں کو گرفتار کرلیا۔متاثرہ لڑکی کے مطابق ملزمان3 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے جبکہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان کا گروہ اغوا کی گئی لڑکی کو فروخت کرنا چاہتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں