خواتین کو ہراسگی کے واقعات سے بچانا وقت کی اولین ضرورت ہے، ڈاکٹر شمع اسحاق

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کی ممبر سابق رکن بلوچستان اسمبلی ڈاکٹر شمع اسحاق نے ملازمت پیشہ خواتین کو ہراسگی کے واقعات سے بچانے کو وقت کی اولین ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں خاتون محتسب برائے انسداد ہراسگی بلوچستان صابرہ اسلام ایڈووکیٹ کی کارکردگی قابل ستائش ہیں،ترقی یافتہ سماج کی تشکیل کے لیے خواتین کے کردار کو ہرگز نظر انداز نہیں کیاجاسکتاہے،اتوارکواپنیجاری کردہ بیان میں نیشنل پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کی ممبر سابق رکن بلوچستان اسمبلی ڈاکٹر شمع اسحاق نے کہا کہ خاتون محتسب برائے انسداد ہراسگی صابرہ اسلام کی جانب سے متاثرہ خواتین کی جانب سے تحریری شکایات پر مختلف کیسز میں بااثر افراد اور اعلی سرکاری ملازمین کو قانون کے مطابق سزائیں سنانے کے بعد صابرہ اسلام ایڈووکیٹ کو ملنے والی دھمکیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلی، گورنر بلوچستان، انسپکٹر جنرل پولیس اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے فی الفور نوٹس لینے اور صابرہ اسلام ایڈووکیٹ کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا، سابق رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شمع اسحاق نے کہا کہ بلوچستان کی تمام خواتین کی حقوق کے تحفظ اور انھیں زندگی کے تمام شعبوں میں مساوی مواقع کی فراہمی ناگزیر ہے اور اس اس حوالے سے ملازمت، کاروبار اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کو ہراسگی کے واقعات سے بچانے اور ملزمان کو سزائیں دینے کے لیے انسداد ہراسگی بلوچستان کی خاتون محتسب صابرہ اسلام ایڈووکیٹ موثر کردار ادا کر رہی ہے مگر بدقسمتی سے بعض سماج اور خواتین دشمن عناصر کو صابرہ اسلام ایڈووکیٹ کی کارکردگی ناگوار گزر رہی ہیاور وہ انھیں مختلف حربوں سے تنگ کرنے کے بعد اب جان سے مارنے کی دھکمیوں پر اتر آئے ہیں اس لیے میں بلوچستان حکومت مطالبہ کرتی ہوں کہ خاتون محتسب برائے انسداد ہراسگی بلوچستان صابرہ اسلام ایڈووکیٹ کو ملنے والی دھکمیوں اور خواتین دشمن عناصر کے مذموم عزائم کا نوٹس لیکر ان کے خلاف سخت ایکشن لیں تاکہ صوبے میں ہراسگی کے واقعات سے بچا جا سکیں اور ہماری بہنیں، بہو، بیٹیوں کی عزت محفوظ ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں