چاہتے ہیں میاں نواز شریف واپس آئیں اور اپنا وقت جیل میں گزاریں، قاسم خان سوری

کوئٹہ:پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر وڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ ہم تو چاہتے ہیں کہ میاں نواز شریف واپس آئیں اور اپنا وقت جیل میں گزاریں۔یہ بات انہوں نے اتوار کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ جو عدالتوں سے نااہل ہوا ہو، اس کا اپنا مستقبل کیا ہوگا، آج نواز شریف نشانِ عبرت بنا ہوا ہے بلوچستان میں نئی تنظیم سازی کی طرف جائیں گے، کوشش ہوگی کہ پورے بلوچستان میں تنظیم سازی کے لئے جاؤں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم جس طرح کورونا سے نمٹے اسے پوری دنیا میں سراہا گیا، اس ملک میں بہت سے چیلنجز ہیں،دنیا میں اسلاموفوبیا کا مسئلہ ہے، آج ایک عالمی طاقت نے بھی اس پر آواز اٹھائی ہے۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ تحریک انصاف ایک ہی ہے، سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، میں مرکز میں بلوچستان کی آواز بنوں گا، ملک میں سب سے زیادہ این ایچ اے کے کام بلوچستان میں جاری ہیں۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بلوچستان میں سب سے بڑا 75 ارب روپے کا پیکیج دیا گیا، صوبے میں بہت سے ترقیاتی کام ہورہے ہیں، یہاں جو علاقے پیچھے رہ گئے تھے ان کی ترقی کے لئے کام کریں گے۔پی ٹی آئی بلوچستان کے نئے صدر نے کہا کہ پی ٹی آئی میں سب وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں، عمران خان نے جو منصوبے دیئے ہیں وہ پانچ سالہ نہیں بلکہ ہمیشہ کے لئے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک میں دس ڈیموں کے منصوبے شروع کئے ہیں، ملک میں شروع کئے گئے منصوبے عوام کے لئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے جو ذمہ داری سونپی ہیں اس پر پورا ترو ں گا انشاء اللہ کوشش کروں گا کہ تمام لوگوں اور ورکزکو سا تھ لیکر چلوں اس سے پہلے سے دو مر تبہ صوبائی صدر رہ چکا ہوں پوری کوشش ہو گی کہ تمام اضلاع میں جاکر تمام تنظیموں کو فعال کروں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں