عوام اپنے نمائندے منتخب کر کے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، صوبائی الیکشن کمشنر

سبی:صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان فیاض حسین مراد نے کہا ہے کہ ووٹ کی پرچی عوام کے مسئلہ مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ ایماندار قیادت کو بھی منتخب کرنے میں اہم رول پلے کرتی ہے ووٹ کا استعمال جب ممکن ہوگا جب عوام اپنے ووٹ کا اندارج یقینی بنائیں گے الیکشن کمیشن آف پاکستان مرد خواتین سمیت 18سال کی عمر کے شہریوں کو ووٹ کے اندراج کی تمام سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل کو استعمال میں لاررہی ہے ہمارا مقصد صاف شفاف انتخابات کے ساتھ ساتھ وہ تمام شہریوں کے ووٹ کا اندارج بھی یقینی بنانا ہے تاکہ شہری اپنے نمائندے منتخب کرکے ذمے داری کا مظاہرہ کرسکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس سبی میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ریجنل الیکشن کمشنر سبی ڈویژن محمد شریف دہوار ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سبی ندیم اصغر پلال ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بولان محمد احسن اسسٹنٹ الیکشن کمشنر سبی محمد انور لودھی، اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسران سپروائزرز اور شمار کنندہ گان سمیت دیگر اجلاس میں شریک تھے اجلاس کے موقع پر صوبائی الیکشن کمشنر کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سبی ندیم اصغر پلال نے سبی میں ووٹرز کی تصدیق اور اندراج کے عمل کے متعلق تفصیل سے آگاہی فراہم کی گئی صوبائی الیکشن کمشنر فیاض حسین مراد نے ضلع سبی میں 100فیصد ووٹرز کی تصدیق اور اندراج کے عمل کے مکمل شدہ کام کو تسلی بخش قرار دیا اور کہا کہ الیکشن کمیشن ملک میں شفاف انداز میں الیکشن کے عمل کو مکمل کروانے کے لئے تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دے رہا ہے ووٹرز کی تصدیق اور اندراج کا عمل الیکشن کا بنیادی جزو ہے اس وقت ووٹرز کی تصدیق کے عمل میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 10 ایام کا اضافہ کر دیا گیا ہے تاکہ ان علاقوں میں جہاں پر یہ کام تاحال مکمل نہیں کیا گیا ہے اسے مزید احسن انداز سے مکمل کیا جا سکے الیکشن کمیشن تمام ووٹرز کو بنیادی ووٹ کا حق دینے کے لیے ووٹ کی تصدیق کروا رہا ہے تاکہ کوئی بھی ووٹر چناؤ کے عمل میں اپنا حق رائے دیہی دینے سے محروم نہ رہے تمام اے آر او۔ سپروائزرز اور شمار کنندہ گان قومی فریضے کی ادائیگی کو مزید احسن انداز سے سر انجام دیں اور کوشش کریں کہ مقررہ وقت تک اپنا کام مکمل کر لیں انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں کے رہائشی ووٹرز کی تصدیق کو بھی جلد از جلد مکمل کریں آپ تمام کو ریاستی ادارے کی طرف سے جو یہ ذمہ داری دی گئی ہے اسے صحیح معنوں میں پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں عوام کو بھی چاہیے کہ گھر گھر آنے والی ووٹر تصدیق کرنے والی ٹیموں کے ساتھ اپنے تعاون کو ہر صورت یقینی بنائیں اجلاس میں ریجنل الیکشن کمشنر سبی ڈویژن محمد شریف دہوار نے بھی سبی کوہلو ڈیرہ بگٹی سوئی زیارت میں ووٹرز لسٹوں میں تصدیق اور اندراج کے عمل کے حوالے سے بھی تفصیلی آگہی فراہم کی اس موقع پر صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان فیاض حسین مراد نے مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی اور احکامات بھی جاری کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں