وزیراعظم کسی کیساتھ بیٹھنے کوتیارنہیں، لیاقت بلوچ

فیصل آباد: مرکزی نا ئب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت سنجیدگی سے کوویڈ 19سے ڈیل نہیں کر رہی وزیراعظم کسی کیساتھ بیٹھنے کوتیارنہیں وزرائاور مشیراپنے بیانات سے تلخیاں پیداکررہے ہیں کوویڈ 19 سے مسلم غیرمسلم سبھی متاثرہیں کشمیرافغانستان بھارت میں مسلمانوں پر ظلم ڈھائے جارہے ہیں کرونااللہ کی طرف سے بہت بڑی آزمائش ہے موجودہ حکومت سیاسی طور پر پوائنٹ آف سکورنگ رہی ہے عملی طور پر کچھ نہیں کر رہی میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ سا بقہ اور موجودہ حکو متیں ہلتھ سیکٹر کی تبا ہی کی ذمہ دار ہیں ہلتھ سکیٹر میں کام کیا ہوتا تو آج کوویڈ 19کے وباء سے نمبر آزما ہو نے کے لیے مختلف جگہوں پر کوویڈ سنٹر بنانے کی ضروت پیش نہ آتی وباء متاثرافرادکیلئے قیامت سے پہلے قیامت ہے کروناکی وبائسے نپٹنے کیلئے قومی یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے علماء خطیب منتظمین مساجد میں صفائی کا خاص خیال رکھیں حکومتی ایس اوپیزپرعمل درآمد کرنا ضروری ہے ماہ رمضان میں توبہ استغفارکرنی چاہئیے اجتماعی عبادت کر کے اللہ کومناکراس وبا سے نجات حاصل کی جاسکتی ہیں لیاقت بلوچ سابق ایم این اے امجدعلی وڑائچ کے گھر گئے ان کی کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں