سبی، گیس پریشر کمی، شہری سراپا احتجاج

سبی:گیس پریشر کمی کے ستائے شہری سراپائے احتجاج گیس انتظامیہ مردہ باد کے نعرے گیس پریشر بڑھایا جائے مظاہرین کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سبی شہرمیں گیس پریشر کی کمی اور سلو میٹر کے ناجائزہزاروں روپے چارجز کے خلاف شہری سراہا احتجاج ہوئے شہریوں نے سوئی صدرن صدرن گیس کمپنی زونل مینیجر کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا مظاہرین میں بچے بوڑھے اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی مظاہرین نے گیس انتظامیہ ناہل اور کرپٹ زونل مینیجر کے خلاف خوب نعرے لگائے مظاہرین سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ محکمہ گیس انتظامیہ شہریوں کو گیس کی ترسیل میں مکمل طرح ناکام ہوچکی قدرتی وسائل گیس کی پیداور ہمارے صوبے بلوچستان میں ہوتا ہے پنجاب سندھ سرحد تک اسی گیس سے فائدہ لیا جارہاہے اور ہمیں ہیں اس قدرتی نعمت سے محروم رکھے ہوئے ہیں چوبیس گھنٹوں میں صدر تین گھنٹے گیس مہیا کیا جارہاہے اور وہ بھی کم پریشر میں گیس پریشر کی کمی کے باعث ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہمارے بچے بغیرناشتہ کیے سکول جانے پر مجبور ہوگئے ایک تو حکومت نے مہنگائی کا پہاڑ برپا کیاہواہے اور دوسری جانب گیس بھی نہیں ملتی غریب شہری کہاں جائے بھاری بھر بل کی ادائیگوں کے باوجود گیس کی سہولت میسر نہیں سلو میٹر کے بہانے گیس انتظامیہ نے شہریوں کو ہزاروں روپے جرمانے کیے غریب شہری خودکشیوں پر مجبور ہے جب ہم اپنے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ دفتر آتے ہیں تو زونل مینیجر سمیت کوئی عمل کچھ سننے کو تیارہی نہیں ہوتا زونل مینیجر کئی سالوں سے سبی میں بیٹھے ہیں انہوں نے یہاں پر کرپشن کا بازار گرم کیاہوا ہے انہوں نے وزیر اعلی بلوچستان چیف سیکٹری بلوچستان اور وزیر اعظم پاکستان اسلامی جمہوریہ پاکستان سے اپیل کی ہے کہ خدارا ہم پر رحم کیاجائے اور ہمیں کم سے کم اٹھارہ گھنٹے گیس پریشر کے ساتھ دیاجائے اور نااہل زونل مینیجر کا فوری تبادلہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں