منی بجٹ کو بلڈوز کرنے کیلئے مکمل پلان تیار کر لیاہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: ن لیگ کے رہنماوں شاہد خاقان عباسی اور مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت جو منی بجٹ لا رہی ہے وہ مہنگائی کا سونامی لیکر آئے گا۔منی بجٹ مہنگائی میں مزید اضافے کا سبب بنے گا۔ مسلم لیگ ن کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے شائد خاقان عباسی اور مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت جو منی بجٹ لا رہی ہے وہ مہنگائی کا سونامی لیکر آئے گا۔ منی بجٹ مہنگائی میں مزید اضافے کا سبب بنے گا۔ انہوں نے کہا عوام مہنگائی سے پس رہی ہے یہ آئی ایم ایف کا منی بجٹ ہے اس کا پاکستانی عوام سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا منی بجٹ کو بلڈوز کرنے کیلئے مکمل پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ کل یا پرسوں پارلیمنٹ میں منی بجٹ پیش کیا جائے گا پہلے چور دروازے سے لایا جا رہا تھا۔ ہم متحدہ اپوزیشن منی بجٹ کو روکنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا پاکستانی عوام نالائقی چوری کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا بل پر ووٹنگ اور نمبر کی بات ہوتی ہے۔ الیکشن ترمیمی بل کے موقع پر مسلم لیگ ن کے تمام ارکان موجود تھے۔ جن ارکان کے آپریشن اور سرجری ہو رہی وہ بھی ووٹ ڈالنے آئے تھے۔ انہوں نے کہا پوری کوشش ہو گی اس قانون سازی کو ناکام بنایا جائے۔ انہوں نے کہا نواز شریف نے اس ملک کو ترقی دی اور موجودہ حکومت انہیں براجیکٹ پر تختیاں لگا رہی ہے۔ انہوں نے کہا عمران خان کی تصویر پارلیمنٹ میں کلمے کے اوپر چسپاں کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا عمران خان کو آئین اور قانون کا کچھ پتا نہیں ہے۔ سپریم کورٹ کا تصویر لگانے سے متعلق فیصلہ موجود ہے کہ کلمے کے اوپر تصویر نہیں لگانی۔ انہوں نے کہا نواز شریف کے صحت کارڈ کی تصویر کے اوپر عمران خان نے شور مچایا تھا لیکن آج کوئی پوچھنے والا نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں