محسوس ہوتا ہے عمران خان مدت پوری نہیں کرپائیں گے‘رؤف ساسولی

ملتان: جمہوری وطن پارٹی کے سابق مرکزی سیکریٹری جنرل وسینئر بلوچ رہنما رؤف خان ساسولی نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری نے بائیس کروڑ سے زائد غریب عوام کو جنگ کی کیفیت پر دھکیل دیا ہے کسی وقت بھی امیر و غریب کے درمیان جنگ ہوسکتی ہے اللہ کرے کہ عمران خان سردی کی شدت کو برداشت کرتے ہوئے اپنی مدت پوری کریں لیکن حالات جس نہج پر جا چکے ہیں ایسے محسوس ہوتا ہے کہ وہ اپنی مدت پوری نہیں کرپائیں گے رؤف ساسولی نے کہا کہ عوام مہنگائی، بے روزگاری اور ملکی معیشت کو مستحکم دیکھنا چاہتی ہے جس کے وعدے 2018میں عمران خان نے اپنی دھواں دھار تقریروں سے کئے لیکن بدقسمتی سے خان صاحب آٹا، چینی، تیل، ڈرگ، لینڈ مافیا، ٹیکس چوروں کی گود میں جا کر بیٹھ گئے اور عوامی مفادات کی بجائے مفاد پرستوں کے مفاد کو ترجیح دی بدقسمتی سے اپوزیشن کے پاس بھی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے کوئی انقلابی پروگرام نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ٹیم ورک ہے اسی طرح عمران خان نے بھی عوام کے مسائل کے حل بے روزگاری، مہنگائی کے خاتمے اور ملکی معیشت کے استحکام کے لئے قوم سے بھاری مینڈیٹ حاصل کیا لیکن بہتر ٹیم ورک نہ ہونے کی وجہ سے ملک وقوم مزید بحرانوں کا مزید شکار ہو گئے جس کا نتیجہ کے پی کے میں عوامی ردعمل کے طور پر حکومت نے دیکھ لیا اب لوگ کارکردگی پر ووٹ دیں گے گزرے ہوئے لیڈروں کے نام پر ووٹ لینے کی سیاست ختم ہو چکی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں