وفاقی کابینہ نےقومی سلامتی پالیسی کی منظوری دیدی

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دیدی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دے دی گئی۔نیشنل سیکیورٹی پالیسی قومی سلامتی ڈویژن کی جانب سے پیش کی گئی جوکہ 2022 تا 2026 تک کیلئے ہے۔

قومی سلامتی پالیسی کے تحت شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق قومی سلامتی پالیسی کے تحت معاشی تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائیگا۔قومی سلامتی پالیسی پرعمل درآمد کیلئے پالیسی فریم ورک بھی تیار کیا گیا ہے۔واضح رہےکہ قومی سلامتی پالیسی کی گزشتہ روز نیشنل سیکیورٹی کے اجلاس میں منظوری دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں