وفاقی حکومت نے منی بجٹ کی منظوری دیدی، کابینہ اجلاس کل دوبارہ بلانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے منی بجٹ کی منظوری کیلئے کابینہ کا اجلاس کل دوبارہ بلانے کا فیصلہ کرلیا،ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں صرف ایک نکاتی ایجنڈا پربات ہوگی جبکہ اجلاس میں منی بجٹ پر ارکان کوبریفنگ دی جائے گی،ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کل منی بجٹ کی منظوری دے گی،منی بجٹ میں عام آدمی کے استعمال کی کسی چیز پر ٹیکس نہیں لگے گا: ترجمان وزارت خزانہ،ذرائع کے مطابق کابینہ سے منظوری کے بعد منی بجٹ اگلے روز قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کیا جائے گا،دوسری جانب وفاقی کابینہ کے ا?ج ہونے والے اجلاس میں فنانس ترمیمی بل پیش نہ ہوسکا،ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وزیرخزانہ شوکت ترین نے منی بجٹ پر گفتگو میں کہا کہ فنانس ترمیمی بل تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں