بلوچستان کے سائل و سائل کا سودا کسی صورت نہیں ہونے دینگے، مولانا عبدالواسع

کوئٹہ:جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت علما اسلام بلوچستان کے سائل وسائل کا سودا کسی صورت نہیں ہونے دینگے، ریکوڈک سے بلوچستان کا مستقبل وابستہ ہے ریکوڈک کے معاملے پران کیمرہ بریفنگ آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے جس کی ہم کسی بھی صورت اجازت نہیں دینگے کہ کوئی بھی حکمران چند مفادات کی خاطر ریکوڈک اور بلوچستان کا سودا کریں، جمعیت علما اسلام جلد ہی ریکوڈک کے معاملے پر جلد آل پارٹیز کانفرنس اجلاس بلائے گی جس پر میں تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت کے ذمہ داران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری سید آغا محمود شاہرکن صوبائی اسمبلی حاجی نواز کاکڑ اور دیگر سنیئر اراکین موجود تھے۔ مولانا عبدالواسع نے کہاکہ جمعیت علما اسلام اور اس وقت کے وزیراعلی نواب اسلم رئیسانی نے اس لئے اپنی حکومت قربان دی کہ ہم بلوچستان کے مفادات کا سودا نہیں کررہے تھے اس وقت حالا ت خراب ہوئے مگر ان تمام تر حالات کا مقابلہ کرنے کے لیئے جمعیت علما اسلام میدان میں ڈٹی رہی۔ انہوں نے کہاکہ ریکوڈک سے بلوچستان کا مستقبل وابستہ ہے جمعیت علما اسلام اور اپوزیشن جماعتوں نے اس لئے حکومت کی حمایت کی تھی کہ موجودہ وزیراعلی بلوچستان کے حقوق کیلئے جدوجہد کرینگے مگر بدقسمتی سے ان نااہل حکمرانوں نے بلوچستان اسمبلی میں ان کیمرہ بریفنگ اجلاس طلب کرکے ریکوڈک کا سودا کرنے کی کوشش کی جس کی ہم کسی بھی صورت اجازت نہیں دینگے اور اس معاملے پر 2جنوری کو صوبائی کونسل اور پارلیمانی اراکین کا اجلاس طلب کرکے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے کیونکہ ریکوڈک اور سیندک پروجیکٹ سے بلوچستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکتی ہے مگربدقسمتی سے حکمران چاہئے وفاق کا ہو یا صوبے کا ہو وہ اپنے مفادات حاصل کرنے کیلئے ریکوڈک کا سودا کررہے ہیں مگر جمعیت علما اسلام موجودہ حالات پر خاموش نہیں رہیں گے اور ریکوڈک کا ہر صورت دفاع کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں