افغان دارالحکومت میں تقریبا100 مشتبہ جرائم پیشہ افراد گرفتار

کابل:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک ہفتے کے دوران مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر تقریبا 100 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔کابل پولیس کے ترجمان مبین خان نے منگل کے روز بتایا کہ تمام گرفتار افراد اسلحہ کے زور پر ڈکیتی سے لیکر چوری تک جیسی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔مبین خان نے کہا کہ طالبان انتظامیہ ملک میں امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔اسی اثنا میں عوام نے غربت کو جرائم میں اضافے کی بڑی وجہ قرار دیتے ہوئے نئی انتظامیہ سے روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں