نیشنل سیکورٹی پالیسی پاکستان کی قومی سلامتی کے استحکام میں اہم سنگ میل ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار نے واضح کیا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی پالیسی پاکستان کی قومی سلامتی کے استحکام میں اہم سنگ میل ہے، ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے اور عالمی صورتحال کے پیش نظر تیار کردہ قومی سیکیورٹی پالیسی میں دیئے گئے ویژن کے حصول کیلئے مسلح افواج اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔ منگل کو اپنے ٹوئٹ میں ڈی آئی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے واضح کیا کہ نیشنل سیکیورٹی پالیسی پاکستان کی قومی سلامتی کے استحکام میں اہم سنگ میل ہے، قومی سکیورٹی پالیسی میں تیار کردہ جامع فریم ورک، قومی سلامتی کے مختلف پہلوؤں کے درمیان باہمی روابط کو تسلیم کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پالیسی میں دیئے گئے فریم ورک کے ذریعے عالمی سطح پر تیار ہوتی ہوئی فضاء اور ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومت کے عزم کی عکاسی بھی ہوتی ہے، انہوں نے واضح کیا کہ عالمی صورتحال کے پیش نظر تیار کردہ قومی سیکیورٹی پالیسی میں دیئے گئے ویڑن کے حصول کیلئے مسلح افواج اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں