وزیراعلیٰ کا آواران میں بجلی کی فراہمی کیلئے ورک آرڈر جاری

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی کوششوں آواران کو بجلی کی فراہمی کے سلسلے میں سٹی فیڈر کے لئے کیسکو نے منصوبے کا ورک آرڈر جاری کردیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی کوششوں سے آواران سٹی فیڈر کی آپ گریڈیشن کے سلسلے میں واپڈانے فیڈر اپ گریڈیشن کے لیئے کیسکو کو فنڈز کا اجراء کردیا جبکہ کیسکو نے منصوبے کا ورک آرڈر جاری کر دیا۔آواران سٹی فیڈر کی اپگریڈیشن سے لباچ،ماشی،کہن زیلگ کی بجلی کے لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل ہو جائیگا۔ واضح رہے ماشی، کہن زیلگ، لباچ کو اورلوڈنگ کی وجہ سے باری باری بجلی فراہم کی جاتی تھی۔اپ گریڈیشن سے ان علاقوں کو پوری پوری بجلی ملے گی۔فیڈر آپ گریڈیشن سے لوڈشیدڈنگ اور مین بازار اور نیابت میں وولٹیج کا مسئلہ بھی حل ہو جائیگا۔ آواران کے عوام کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں