کیسکو چیف سے زابد ریکی کی ملاقات،بجلی کے مسائل پر گفتگو

واشک/کوئٹہ:کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر محمد عارف سے رکن بلوچستان صوبائی اسمبلی حاجی زابد علی ریکی نے کیسکو ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں بجلی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں مزید کمی، اوورلوڈ ٹرانسفارمرز کی تبدیلی اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران رکن صوبائی اسمبلی نے بجلی بلوں کی مد میں مزید ریکوری کے حوالے سے کیسکو چیف کو اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دیہانی کرائی۔ بعد ازاں کیسکو چیف نے کرہ گی میں یکم جنوری سے بجلی کی فراہمی کو 6 گھنٹے سے بڑھا کر 8 گھنٹے کر دیا ضلع واشک میں عوام کو درپیش مسائل کے بارے میں رکن صوبائی اسمبلی کو بجلی سے متعلق مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ کیسکو چیف عارف نے اگر اہلیان بسیمہ کی جانب سے ریکوری میں مزید بہتر آئی تو بجلی کی فراہمی میں مزید دو گھنٹے اضافہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں