بلوچستان میں رواں سال کے گیارہ ماہ کے دوران جرائم کے 3573واقعات رپورٹ

کوئٹہ:بلوچستان میں رواں سال کے گیارہ ماہ کے دوران مختلف اقسام کے جرائم کے 3573واقعات رپورٹ، گزشتہ سال کی نسبت جرائم کے 488زائد واقعات رونما ہوئے جبکہ اغواء، زنا،چوری کے واقعات میں کمی رپورٹ ہوئی، محکمہ داخلہ بلوچستان کی رواں سال جنوری سے نومبر تک پولیس اور لیویز کے زیر انتظام جرائم کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں رواں سال کل 3573جرائم کے واقعات رپورٹ ہوئے جو کہ گزشتہ سال کے 3085واقعات کی نسبت 488واقعات زائد ہیں رپورٹ کے مطابق پولیس کے علاقے میں کل 2907جبکہ لیویز کے زیر انتظام علاقے میں 660واقعات رپورٹ ہوئے گیارہ ماہ کے دوران صوبے میں سب سے زیادہ 927موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں جوکہ گزشتہ سال کی نسبت3 20واقعات زائد ہیں جرائم کی شرح میں دوسرا نمبر قتل کی وارداتوں کا رہا صوبے میں قتل کے 811واقعات رپورٹ ہوئے اسی طرح رواں سال نومبر کے آخر تک اقدام قتل کے 329واقعات رپورٹ ہوئے، 2021صوبے میں فسادات کا سال بھی رہا اس سال فسادات کے 287واقعات ہوئے جبکہ زنا/زنا بلجبر کے 71واقعات رپورٹ ہوئے جو گزشتہ سال کی نسبت 9واقعات کم ہیں، اسی طرح صوبے میں اغواء کی 249وارداتیں رپورٹ ہوئیں جو گزشتہ سال کی نسبت 17وارداتیں کم ہیں رواں سال صوبے میں ڈکیتی کی 200،گاڑی چوری اور چھیننے کی 102،،مویشی اور دیگر چوری کے 182،جبکہ جان لیوا حادثات کے 317واقعات بھی رپورٹ ہوئے صوبے میں رواں سال نومبر تک چائلڈ لفٹنگ کا کوئی بھی واقعہ رونما نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں