عجلت میں معاہدہ کرنے کی بجائے عوام کو اعتماد میں لینا ضروری ہے، جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ ریکوڈک سمیت تمام وسائل بلوچستان کے عوام کی ملکیت ہیں عجلت میں معاہدہ کرنے کے بجائے بلوچستان کے عوام، سیاسی جماعتوں سمیت تمام شراکت داروں کو اعتماد میں لینا ضروری ہے، ریکوڈک معاہدے پر صوبائی حکومت عوام کے حقوق پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ کریگی تو اسکا نام تاریخ میں اچھے الفاظ میں یاد نہیں رکھا جائیگا، یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد ساحل وسائل پر پہلا حق صوبے کے عوام کا ہے ریکوڈک بلوچستان کی ترقی کا ضامن منصوبہ بن سکتا ہے لیکن اس کے لئے صوبائی حکومت کو وفاق اور کمپنی کے سامنے اسٹینڈ لینا ہوگا اگر ایسا نہیں کیاگیا تو بلوچستان کے عوام سیندک، سوئی گیس، گوادر کے ساحل کی طرح ریکوڈک کو بھی دیکھتے رہیں گے اور انہیں کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ ریکوڈک معاہدے میں یہاں سے نکلنے والی تمام معدنیات کا حساب کتاب صوبے کو دینے کا پابند بنا یا جائے تاکہ اسی شرح سے بلوچستان کے عوام کو منافع بھی مہیا ہو اگر ایسا نہیں کیا جاتا تو صوبہ صرف ایک کمپنی کے فراہم کردہ فرضی اعداد و شمار کا محتاج ہو کر رہ جائیگا انہوں نے کہا کہ ریکوڈک معاہدے میں شفافیت برتنے کے لئے اس کے مندجات کو نہ صرف پبلک کیا جائے بلکہ تما م متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی آراء کو بھی اس میں شامل ہوناچاہیے تاکہ بلوچستان کے عوام کے مفادات کا صیح اندازمیں دفاع کیا جاسکے

اپنا تبصرہ بھیجیں