عالمی اداروں کے نمائندوں پر مشتمل وفد کا بی ایم سی اور سول ہسپتال میں دورہ

کوئٹہ:صوبائی کوارڈنیٹر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر اسماعیل میروانی کی قیادت میں عالمی اداروں کے نمائندوں پر مشتمل ایک وفد نے بدھ کو بی ایم سی اور سول ہسپتال کوئٹہ کے زچہ و بچہ وارڈز اور لیبرروم کا دورہ کیا۔ وفد میں ڈپٹی کوآرڈینیٹر ایم ایس ایچ ڈاکٹر سرمد سعید خان، یونیسف کے ہیلتھ اسپیشلسٹ ڈاکٹر عامر علیزئی، ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر اسفند یار شیرانی، یو این ایف پی اے کی مس انیتا آھوجا، ایم این سی ایچ کے کمیل بلوچ اور ایکاسس کی مس زینب اور مسٹر بلاول شامل تھی۔ وفد نے شعبہ زچہ و بچہ بی ایم سی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر نجمہ غفار اور فیکلٹی ممبران سے اسکیل لیب، کانفرنس ہال اور ٹریننگ ہال،نئے لیبر روم اور موجودہ لیبر روم کی توسیع اور دیگر طبی سہولیات کی فراہمی کے بارے تفصیلی بات چیت کی۔شعبہ زچہ و بچہ کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر نجمہ غفار نے وفد کو اپنے شعبے کے بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ علیحدہ لیبر روم کی تعمیر بہت ضروری ہے کیونکہ مریضوں کی تعداد بہت زیادہ اور جگہ ناکافی ہے پرانے لیبر روم کی توسیع سے مریضوں کو صحت کی بہتر سہولیات مہیاہو سکیں گی۔وفد نے سول ہسپتال کوئٹہ کے زچہ و بچہ وارڈز اور لیبرروم کا دورہ کیا۔ وفد کے ہمراہ ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر جاوید اختر، ڈی ایم ڈاکٹر محبوب قمبرانی، ڈاکٹر نجمہ رئیسانی اور آر ایم او جنرل ڈاکٹر سمیع اللہ اور دیگر معاونین بھی تھے۔یونیسیف کے تعاون سے قائم کردہ KMC کینگرو مدر کئیر وارڈ کا معائنہ کیااور فیصلہ کیا کہ اس وارڈ کو اسی ہفتے میں شروع کیا جاے گا تاکہ ماں اور نوزائیدہ بچوں کو صحت کی جدید سہولیات مل سکیں اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر جاوید اختر نے زچہ وبچہ اور شعبہ اطفال کی بہتری کے لئے تجاویز دیں اور ایم این سی ایچ پروگرام اور اور پارٹنرز کے تعاون کا شکریہ ادا کیااور ہسپتال میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ایم این سی ایچ، ڈبلیو ایچ او، یونیسیف اور یو این ایف پی اے نے سول ہسپتال اور بی ایم ہسپتال کوئٹہ کے شعبہ زچہ و بچہ اور شعبہ اطفال میں جدید طبی سہولیات اور افرادی قوت کو جدید خطوط پر ٹریننگ اور طبی آلات ومشینری کی فراہمی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹرز اسماعیل میروانی نے کہا کہ ایم این سی ایچ پروگرام محکمہ صحت حکومت بلوچستان اپنے پارٹنرز اور مخیر اداروں کے تعاون اور محدود وسائل میں رہتے ہوئے صوبہ کے تمام ہسپتالوں میں زچہ و بچہ کے حوالے سے سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے جس سے یقینًا حاملہ خواتین اور نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں کافی کمی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ایم این سی ایچ پروگرام محکمہ صحت حکومت بلوچستان، صوبائی وزیر صحت بلوچستان سید احسان شاہ اور سیکرٹری صحت بلوچستان نور الحق بلوچ کے وژن کے مطابق بین الاقوامی پارٹنرز کے ساتھ مل کر ان شعبہ جات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی کوشش کررہاہے تاکہ صوبہ کے دور دراز کے علاقوں میں عوام کو مفت طبی سہولیات فر اہم کی جا سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں