میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سمندر میں پھنسے 19 ماہی گیروں کی جانیں بچا لی

کراچی: پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کراچی کے سمندر میں پھنسے 19 ماہی گیروں کی جانیں بروقت آپریشن کرکے بچا لی۔ بدھ کو پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ سمندر میں پھنسے 19 ماہی گیروں کی جانیں اور کشتی کو آپریشن کرکے بچا لیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سنٹر ایم آر سی سی کو السیف کی طرف فون کال موصول ہوئی اور کشی میں مشینری خرابی کی وجہ سے سمندر میں پھنس جانے کی اطلاع دی گئی جس پر ریسکیو کوآرڈینیشن کی جانب سے فاسٹ رسپانس فورس (ایف آر بی) کو مدد کے لئے بھیجا گیا۔ پی ایم ایس اے کے مطابق ایف آر بی نے سمندر میں پھنسے 19 ماہی گیروں اور کشتی کو بروقت مدد فراہم کی اور کشتی کو باحفاظت کراچی کے ساحل پر پہنچایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں