محکمہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائیگا، ڈائریکٹر تعلقات عامہ

خضدار(انتخاب نیوز) ڈائریکٹر تعلقاتِ عامہ اورنگزیب کاسی نے جمعرات کے روز ڈویڑنل انفارمیشن آفس خضدار کا دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر خضدار ظفر علی نے انہیں دفتر کی کار کردگی مسائل کے بارے میں بریفنگ دی اسسٹنٹ ڈائریکٹر خضدار شیراحمد بنگلزئی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل اورنگزیب کاسی نے آفیسران و عملے سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی کارکردگی عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کی جو ذمہ داری محکمے کو تفویض کی گئی ہے انہیں ہر صورت میں تمام تر صلاحیتوں کو بروائے کار لاتے ہوئے پورا کیا جائے۔ اس ضمن میں محکمے کے اعلیٰ حکام ہر ذمہ داری ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایات ہے کہ محکمہ فیلڈ آفیسر زکی کار کردگی کو مذید بہتر بنایا جائے اور ان کے مسائل حل کیاجائے انہوں نے کہاکہ وہ ذاتی طور پر صوبے کے ڈویڑنل آفسز کا دورہ کررہے ہیں تاکہ کار کردگی ومسائل کو جانچا جائے اورانہیں مذید بہتر اور جدید بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ڈویژنل آفسز کو تمام تر جدید سہولیات جس میں میڈیا سے متعلق جدید ضروری آلات و مشینری بھی شامل ہیں فراہم کی جائے گی تاکہ محکمے کی کار کردگی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے۔انہوں ہوں اس امر بھی زور دیا کہ آفیسران و عملہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور کار کردگی میں مذید نکہار پیدا کردیں انہوں نے خضدار آفس کی تزئین و آرائش کے لئے فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی اور کہاکہ آفیسران و عملے کو جدید میڈیا کے حوالے سے تربیت فراہم کرنے کا بھی جلد آغاز کیا جائیگا انہوں نے بتایاکہ فیلڈ آفیسرز کو مذید پروفیشنل آسامیاں فراہم کرنے کے لئے ایس این ای مرتب کی جارہی ہے اس سے جہاں علاقے کے لوگوں کو روزگار مل سکے گا وہاں عملے کی کمی کی وجہ سے جو کار کردگی متاثر ہورہی ہے وہ بھی دور ہوسکے گی انہوں نے اس امر پر سختی سے عملدرآمد کویقینی بنانے کی ہدایت کی کہ حاضری و کار کردگی کو کسی طور پر نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں